کراچی،شہریوں نے پکڑ کر2ڈاکو ہلاک کردیئے


کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں عوام نے ہاتھ لگنے والے 3 ڈاکوؤں کی دل کھول کر دھلائی کردی جس کے باعث دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔شہریوں نے ڈاکوؤں کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔

اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے اور پکڑے جانے پر شہریوں نے تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے موٹر سائیکل برآمد ہوئی اور انہوں نے اسلحہ کہیں پھینک دیا ہے جس کی تلاش کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق شہریوں کے تشدد کے بعد تینوں ملزمان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن دو زخمی ملزمان ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔