لاہور ،شد ید دھند ،گاڑیاں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی


لاہور (صباح نیوز)لاہورمیں شدید دھند کے باعث بابوصابوموٹروے پر 6گاڑیاں ٹکرانے سے 3افرادجاںبحق اور10زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بابو صابو موٹروے پر 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بابو صابو انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔