منکی پاکس،ایئرپورٹس پر نئے ایس او پیز جاری


کراچی(صباح نیوز) منکی پاکس کی روک تھام کے لئے ملک کے تمام ایئرپورٹس پرنئے ایس او پیز جاری کردیئے ۔

ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی جاری کردہ نئی ایس اوپیز کے تحت کراچی سمیت ملک کے تمام ایئر پورٹس پرہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف نے ہدایات پرسختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کا عملہ فیس ماسک پہنے گا۔

انہوں نے کہا کہ جسمانی تلاشی، سامان کی چیکنگ کے دوران دستانے پہننا لازمی ہے، ساتھ ہی ایئرپورٹ میں داخلے کے لئے عارضی پاسز کا اجرا بھی روک دیا گیا ۔