اسلام آباد(صبا ح نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی(ا ی سی سی ) نے دواوں کی قیمتوں میں چودہ سے بیس فیصد اضافے اور گندم خریداری کے اہداف کی منظوری دے دی۔ نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کو دوبارہ کھولنے کے لیے گیارہ لاکھ پینتالیس ہزار ڈالر کے دستیاب فنڈز استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ،وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار سید مرتضی محمود، شاہد خاقان عباسی ایم این اے/سابق وزیراعظم، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق مسعود ملک، ایس اے پی ایم برائے خزانہ طارق باجوہ، ایس اے پی ایم برائے ریونیو طارق محمود پاشا، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اقتصادیات بلال اظہر کیانی، وفاقی سیکریٹریز اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ جس میں گندم کی خریداری کے اہداف کی بھی منظوری دی گئی۔ پنجاب حکومت 3 ہزار 900 روپے فی من کے حساب سے 35 لاکھ میٹرک ٹن،بلوچستان حکومت ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی۔ سندھ حکومت 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری 4 ہزار روپے فی من کے حساب سے کرے گی۔
ای سی سی نے نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل کھولنے کے لیے وزارت ایوی ایشن کی سفارشات بھی تسلیم کرلیں۔ پی آئی اے کا ملکیتی ہوٹل دوبارہ کھولنے کے لیے 11 لاکھ 45 ہزار ڈالر کے دستیاب فنڈز استعمال کیے جاسکیں گے۔روز ویلٹ ہوٹل کے 1025 کمرے کرائے پر دئیے جائیں گے، فی کمرہ یومیہ کرایہ 200 ڈالر ہوگا، ای سی سی نے بحث کے بعد وزارت کی سفارشات کی منظوری دی اور نیویارک سٹی گورنمنٹ اور ہوٹل یونین کے ساتھ مذاکرات کے لیے سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن کی سربراہی میں چار رکنی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی۔ای سی سی نے آر ایچ سی/آئی ایل پی آئی ایکو ہوٹل میں دوبارہ کھولنے کے کام کو شروع کرنے کے لیے پل فنانسنگ کے طور پر دستیاب بیلنس سے 1.145 ملین ڈالر کے فنڈز استعمال کرنے کی بھی اجازت دی۔
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور مہنگائی کے تناظر میں ڈریپ کے پالیسی بورڈ کی سفارشات پر مبنی ادویات کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمتوں میں اضافے کی سمری پیش کی۔ مارکیٹ میں ادویات کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے، ای سی سی نے ایک وقتی ڈسپنسیشن کے طور پر اجازت دی، مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان کو ضروری ادویات کی موجودہ ایم آر پیز میں (14 فیصد کی حد کے ساتھ) اور ایم ار پیز میں 70 فیصد اضافے کے برابر بڑھانے کی اجازت دی۔دیگر تمام ادویات اور کم قیمت والی دوائیں موجودہ سال یعنی یکم جولائی 2022 سے 01 اپریل 2023 کے درمیان اوسط سی پی آ ئیے کی بنیاد پر 70 فیصد تک اضافہ (20 فیصد کی حد کے ساتھ) اس شرط کے ساتھ کہ اسے سالانہ سمجھا جائے۔
مالی سال 2023-24 کے لیے اضافہ اور اگلے مالی سال میں اس زمرے کے تحت کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ای سی سی نے پالیسی بورڈ کو مزید مشورہ دیا کہ وہ جولائی 2023 میں تین ماہ کے بعد صورتحال کا جائزہ لے اور اگر پاکستانی روپے کی قدر بڑھ جاتی ہے تو قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو دیں۔ای سی سی نے کیش کریڈٹ کی حد کے ساتھ گندم کی فصل 2022-23 کے لیے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے صوبوں کے لیے گندم کی خریداری کے اہداف کے تعین سے متعلق وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی سمری پر غور اور منظوری دی۔ حکومت سندھ نے 1.400 ایم ایم ٹی کی خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے جس کی خریداری کی قیمت 4000/40 کلوگرام ہے۔
اجلاس میں روپے کی قدر میں کمی کے تناظر ادویات ساز کمپنیوں کو ادویات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ کیلئے اضافے اوروزارت داخلہ کو 45کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ای سی سی نے گندم کی خریداری کے اہداف کی بھی منظوری دی،سندھ حکومت چارہزار روپے فی چالیس کلوکے حساب سے ایک ہزار چار سو ملین میٹرک ٹن،پنجاب حکومت تین ہزار نو سو روپے فی چالیس کلو گرام کے حساب سے 3500 ملین میٹرک ٹن اوربلوچستان حکومت ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی ۔ ای سی سی نے وزارت داخلہ کے حق میں 450 ملین تکنیکی ضمنی گرانٹ کے طور پر آئی سی ٹی پولیس کی ذمہ داریوں اور بھرتی کی تربیت سے متعلق آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے منظوری دیدی