کراچی (صباح نیوز)کراچی میں100سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان نے ڈیفینس، کلفٹن، گلستان جوہراور گلشن اقبال میں گھروں میں وارداتیں کیں۔ گرفتارملزمان میں علی، کامران چھوٹو اور احمد عرف اسم بنگالی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم، زیورات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ایس ایس پی کراچی سینٹرل ملک مرتضیٰ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی او رتین ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان نے 100سے زائد وارداتیں کی ہیں۔ملزمان نے بینک بھی لوٹا اور بینک سے رقم نکلواکر نکلنے والے شہریوں کو بھی لوٹا۔
ملزمان نے2015میں ضلع کورنگی میں بینک ڈکیتی کی واردات کی جس میں ان کا ایک ساتھی مارا بھی گیا تھا۔ ملزمان کئی بار گرفتار ہوئے، جیل گئے اور ضمانت پر رہا ہو گئے اور دوبارہ آکر وارداتیں کرنے لگے۔