افغانستان میں طالبان نے اقوام متحدہ کی خواتین ورکرز کے کام پر پابندی لگا دی


نیویارک(صباح نیوز)طالبان نے افغانستان میں اقوام متحدہ کی افغان خواتین ورکرز کو کام سے روک دیا ہے۔

ترجمان اقوام متحدہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان حکام سے خواتین عملے کو کام سے روکنے پر تفصیلات معلوم کررہے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق طالبان کی خواتین کے کام کرنے پر پابندی سے اقوام متحدہ کا خواتین عملہ مستثنی تھا۔

اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مشن کے تمام عملے کو 48 گھنٹوں تک کام پر نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے حکام نے بتایا کہ افغان عملے کو سیکیورٹی خدشات کے باعث کام پر نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ طالبان حکام کی جانب سے اس خبر پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔