لندن(صباح نیوز) برطانیہ میں مسلسل تیسرے روز کورونا کے ریکارڈ مریض سامنے آ گئے، مزید 93 ہزار45 کیس رپورٹ ہوئے اور 111افراد جاں بحق ہو گئے۔
اومی کرون ویرینٹ کا پھیلائو روکنے کے لیے آئرلینڈ میں بارز اور ریسٹورنٹس اتوار کی شام سے 30 جنوری تک کے لیے بند کر نے کا اعلان کر دیا گیا۔
دوسری جانب فرانسیسی وزیراعظم نے خبردار کیا ہے کہ سال 2022کے آغاز سے فرانس میں اومی کرون غالب آسکتا ہے۔
ادھر جرمنی نے فرانس اور ڈنمارک کو کورونا منتقل کرنے والے ہائی رسک ممالک قرار دیتے ہوئے اتوار سے فرانس، ڈنمارک، ناورے اور لبنان سے آنے والے غیر ویکسین شدہ افراد پر قرنطینہ کی پابندی لگا دی گئی ہے۔