کراچی(صباح نیوز)سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں۔دھند کی وجہ سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں، ٹریفک کی روانی میں بھی رکاوٹ کا سامنا ہے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 3لاہور سے سمندری اور ایم 2، لاہور سے شیخو پورہ تک بند کر دی گئی ۔موٹر وے ایم 4شیر شاہ سے شام کوٹ تک اور ایم 5 جلال پور سے شیر شاہ تک بند کر دی گئی۔
موٹر وے پولیس کی طرف سے سفر کرنے والوں کو سفر سے پہلے ہیلپ لائن 130پر فون کر کے معلومات حاصل کرنے، فوگ لائٹس کے استعمال اور ڈرائیونگ احتیاط سے کرنے کی ہدایت کی گئی۔