بنوں(صباح نیوز) بنوں میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکارشہید ہو گیا۔
بنوں پولیس کے مطابق بکا خیل کے علاقے میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
بنوں پولیس نے بتایا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز کی نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ دہشت گرد فرار ہو گئے۔