اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبوں کے تعاون سے وفاقی حکومت عوام کے لئے تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ہفتہ کے روز وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت رانا تنویر حسین نے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر تعلیم نے اسلام آباد اور وفاقی تعلیمی اداروں سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے اکٹھی کی جانے والی امدادی رقم کا چیک وزیراعظم کو پیش کیا ۔ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔