ملک ٹوٹنے کے المیہ کو یاد کرنے کے لئے انجمن محبانِ وطن نے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا ۔تقریب میں جہاں اس المیہ میں بھارتی سازش کو بے نقاب کیا گیا وہاں اس وقت کے ملک کے سربراہ جنرل یحییٰ خان کو بھی حرفِ تنقید بنایا گیا کہ وہ اپنی دیگر گوناں گوں مصروفیات کی وجہ سے 1971 میں ہونے والے انتخابات پر پوری توجہ نہ دے سکا اور ملک میں شفاف انتخابات ہو گئے۔جن کی وجہ سے ملک ٹوٹ گیا۔
مقررین نے کہا کہ ہمیں سقوطِ مشرقی پاکستان سے سبق سیکھنا چاہیئے اور ملک میں کبھی بھی شفاف الیکشن نہیں کرانے چاہیں۔اس سلسلہ میں حکومت کی کوششوں کو سراہا گیا اور توقع ظاہر کی گئی کہ ان اقدامات سے آئیندہ الیکشن میں صرف فکری لام بندی والے لوگ ہی منتخب ہو سکیں گے اور ملک دشمن لوگ اسمبلیوں میں نہیں آ سکیں گے۔۔