اسلام آباد(صباح نیوز) حکومت نے بجلی صارفین پر ایک اور سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔حکومت نے بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کا سرچارج عائد کرنے کے لیے نیپرا کو درخواست دے دی۔
نیپرا اتھارٹی 16 مارچ کو درخواست کی سماعت کرے گی۔درخواست میں جولائی سے 30 اکتوبر تک 300 یونٹ سے زائد والے صارفین پر 3 روپے 23 پیسے جبکہ زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے 43 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
نومبر2023سے 3روپے 23پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔وفاقی حکومت اس سے قبل 3روپے 39پیسے اضافی سرچارج کی درخواست کرچکی ہے جس پر فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔نیپرا نے سرچارج کے نفاذ سے متعلق حکومت سے قانونی رائے مانگی ہے۔