اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے جرمن وزیر مملکت توبیاس لینڈر نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات میں حالیہ پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت ، سرمایہ کاری، تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت، قابل تجدید توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا