حکومت نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو رہانہ کیا تو بلوچستان وملک بھر میں بھر پور احتجاج کیا جائیگا، مولانا عبدالحق ہاشمی

 کوئٹہ(صباح نیوز)  امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو رہانہ کیا تو بلوچستان وملک بھر میں بھر پور احتجاج کیا جائیگا جھوٹے مقدمات ،گرفتاری تشدداور بے بنیادجھوٹے پروپیگنڈے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو وعوامی حقوق کی جدوجہد سے نہیں رکواسکتے ،مولاناہدایت الرحمان بلوچ پرجھوٹے مقدمات ،گرفتاری کے خلاف اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے 9مارچ کو احتجاج کیا جائیگا دھرنے ،ریلیاں اورعوامی احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو دوماہ سے بلاوجہ جھوٹے مقدمات ،الزامات میں قیدکرنا بدترین ظلم وجبر ہے حکومت مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پربننے جھوٹے مقدمات ختم کرکے انہیں فوری طور رہا کیا جائے دو ماہ سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بلاوجہ ،مخالف سیاسی پارٹی،اسٹبلشمنٹ کی ایماء پرقید کیا گیا ہے ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پر نارواجھوٹے مقدمات کے خاتمے ،گوادر حق دوتحریک کے تسلیم شدہ مطالبات منوانے ،مولاناکی رہائی کیلئے عدالت کے اندراورباہر بھرپور تحریک چلائیں گے۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انصاف وقانون کا دو معیار کیوں رکھاگیا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان حقوق کے حصول کیلئے پرامن جمہوری احتجاج کریں تو سلاخوں کے پیچھے اور حکومتی پارٹیوں کے لوگ رائواقبال جیسے قاتل قتل وغارت گری دہشت گردی کے باوجودآزاد پھر رہے ہومولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کوئی جرم نہیں کیا اس کے باوجودان پر انیس انیس مقدمات بناکر قید اوربندوسلاخوں کے پیچھے ڈیڑھ ماہ سے رکھا گیا ہے ۔

حکومت فوری طور پر مولاناہدایت الرحمان بلو چ کو رہاجھوٹے مقدمات ختم اور گوادر وبلوچستان کے مظلوم مجبور عوام کو قانونی آئینی انسانی حقوق دے دیں ۔بلوچستان کے ہر علاقے میں عوام مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کیساتھ ہے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے مظلوم عوام کے مسائل ،پریشانیوں کو اجاگر کرکے ان کے حل کیلئے اور بھتہ خوری ،حکومتی وانتظامیہ کی لوٹ مار بدعنوانی خلاف ملک بھر میں بھر پور آوازبلند کیا بھتہ خور ،لٹیرے سیاسی یتیموں کو مولانا کی عوامی للکاراور ان کے لوٹ مارکے خلاف جدوجہد پسند نہیں آئی اس وجہ سے انہوں نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوپابند سلاسل کریا جماعت اسلامی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی ،جھوٹے مقدمات کے خاتمے کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کرتے ہوئے بھر پور جدوجہد کریگی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکو مت قائم ہوجائے