ڈیرہ بگٹی،مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق


  ڈیرہ بگٹی (صباح نیوز) ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس  کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

لیویز حکام کے مطابق مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ کرنے کا واقعہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے کچی کینال شاخ نمبر 3 میں پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2خواتین جاں بحق ہو گئیں،

دونوں خواتین کی لاشیں ہسپتا ل منتقل کر دی گئیں، ملزمان قتل کی واردات انجام دینے کے بعد فرار ہو گئے، واقعہ کی تحقیقات کی جا ری ہیں۔