کوئٹہ۔ امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان کو قانونی حقوق سے محروم کرکے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی سازش قانونی طریقے سے ناکام بنائیں گے ۔جماعت اسلامی بلوچستان بھر میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی گرفتاری کے خلاف جمعہ 3مارچ کو یوم احتجاج منائیگی ضلعی ہیڈ کوارٹرز،پبلک مقامات پر جلسے ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقدکیے جائیں گے امرائے اضلاع برادرتنظیمات جھوٹے مقدمات ،ظلم وجبر لاقانونیت کے خلاف احتجاج کوکامیاب بنائیں ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ عوام کے دلوں کی دھڑکن اوربلوچستان کا عوامی لیڈرہے عوام ظلم وجبر کے خلاف اور حقوق کے حصول کیلئے قانونی جدوجہد کرکے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیاد ت میں قانونی حقوق حاصل کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ گرفتاری ،جھوٹے مقدمات ،اب تک کی صورتحال اورآئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں صوبائی نائب امیر زاہدا ختربلوچ ،امیرجماعت اسلامی کوئٹہ حافظ نورعلی ،مرتضیٰ خان کاکڑ ،عبدالولی خان شاکر ،سیدامان اللہ شادیزئی ، پروفیسر سلطان محمد کاکڑ نے شرکت کی ۔مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ انصاف وقانون کا دو معیار کیوں رکھاگیا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان حقوق کے حصول کیلئے پرامن جمہوری احتجاج کریں تو سلاخوں کے پیچھے اور حکومتی پارٹیوں کے لوگ رائواقبال جیسے قاتل قتل وغارت گری دہشت گردی کے باوجودآزاد پھر رہے ہومولاناہدایت الرحمان بلوچ اوران کے ساتھیوں نے کوئی جرم نہیں کیا اس کے باوجودان پر انیس انیس مقدمات بنائے گیے جس کی وجہ سے وہ قید اوربندوسلاخوں کے پیچھے ہیں حکومت فوری طور پر مولاناہدایت الرحمان بلو چ اور ان کے ساتھیوں کو رہا مقدمات ختم اور گوادر وبلوچستان کے مظلوم مجبور عوام کو قانونی آئینی انسانی حقوق دے دیں ۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حق دوتحریک مطالبات منوانے اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ دیگر کی رہائی مقدمات ختم کرنے تک جدوجہد جاری رکھے گی ۔جمعہ 3مارچ کو بلوچستان بھر میں بھر پور احتجاج ہوگاامرائے اضلاع وبرادر تنظیموں احتجاج کو کامیاب بنائیں ہم جمہوری پرامن لوگ ہیں جمہوری جدوجہد کے ذریعے ہی غیر جمہوری ہتھکنڈوں ،سازشوں ،جھوٹے مقدمات کے خلاف قانونی جدوجہد کریں گے عوام جماعت اسلامی کیساتھ ہے انشاء اللہ مولانا ہدایت الرحمان جلد رہااور حقوق کی جدوجہد تیز ومنظم بنائیں گے