اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سپنوام، شمالی وزیرستان میں حملے کے شہدا ء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
سپاہی افضل خان اور سپاہی عمران اللہ نے26 فروری کو شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ صدر مملکت نے سپاہی افضل خان کے والد اور سپاہی عمران اللہ کے بھائی سے فون پر اظہارِ تعزیت کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا ء کو ان کی بہادری اور قوم کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ، قوم کی جانب سے شہدا کے خاندان کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت نے ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اوراظہارِ ہمدردی کیا۔