مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی


سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ہے ۔

بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار سی ٹی سریتھ نے منگل کو ضلع کے علاقے نوشہرہ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ۔فوجی کی جانب سے یہ انتہائی قدم اٹھانے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے،۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اس واقعے سے جنوری 2007سے اب تک مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر 562ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے اکثر اہلکار اور سینیئر افسران کے بارے میں متعدد  خبریں موصول ہوچکی ہیں جن میں بھارتی اہلکار اپنی ڈیوٹی نبھاتے ہوئے نہتے کشمیریوں  پر مظالم ڈھانے کی وجہ سے شدید ذہنی تنا کا شکار ہونے کے بعد خود کو اپنی گولی سے  نشانہ بنالیتے ہیں