جماعت اسلامی حلقہ خواتین بارکھان کے واقعہ کے خلاف کل ملک گیر احتجاج کرے گی، امیر العظیم

لاہور(صباح نیوز)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین بارکھان کے واقعہ کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ ہونے والے ظلم اور بلوچستان میں وڈیرہ شاہی پرہم خاموش نہیں رہ سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے ،پورے ملک میں اس طرح کے عقوبت خانوں اور واقعات سے متعلق رپورٹس اکھٹی کی جائیں اوران کے خلاف پولیس آپریشن کیا جائے۔ امیر العظیم نے کہا کہ ملک کی آزادی کے 75برسوں بعد بھی یہاں وڈیرہ شاہی قائم ہے ، وڈیروں اور سرداروں کا یہ ظلم قومی ساکھ پر ایک بدنما داغ ہے۔