کرکٹ کا کونسا سٹار کس ٹیم کا حصہ ہوگا تفصیلات طے


لاہور(صباح نیوز)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور طے پاگیا ہے کہ  کرکٹ کا کونسا سٹار کھلاڑی کس ٹیم کا حصہ بنے گااتوار کو ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہوا تو پلاٹینیم کیٹیگری میں سب سے لاہور قلندرز کو انتخاب کا موقع ملا اور انہوں نے اسکواڈ سے ریلیز کیے گئے فخر زمان کو دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بنایا۔دوسری پک ملتان سلطانز کی تھی جنہوں نے سنگاپور کے آل رانڈر ٹم ڈیوڈ کو پلاٹینیم کیٹیگری میں منتخب کیا جبکہ کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں انگلینڈ کے کرس جورڈن کو اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

یاد رہے کہ کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری سے محمد عامر کو ہٹاتے ہوئے ان کی نچلے درجے میں تنزلی کردی تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو کا انتخاب کیا جبکہ پشاور زلمی نے افغانستان کے حضرت اللہ زازائی کو اسی کیٹیگری میں اسکواڈ میں شامل کیا۔پلاٹینم کیٹیگری میں سب سے اہم کھلاڑی کا انتخاب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیا جنہوں نے انگلش اوپنر جیسن روئے کو اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مرچنٹ ڈی لانگے، ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ اور کراچی کنگز نے انگلینڈ کے لوئس گریگری کا انتخاب کیا۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اہم کھلاڑی کا انتخاب کرتے ہوئے آسٹریلین آل رانڈر جیمز فالکنر کی خدمات حاصل کیں۔

گولڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے اپنی تین پک میں عبداللہ شفیق، فل سالٹ اور جارح مزاج انگلش بلے باز ہیری بروک کی خدمات حاصل کیں جبکہ اسی کیٹیگری میں پشاور زلمی نے لیگ اسپنر عثمان قادر کا انتخاب کیا۔

سلور کیٹیگری کے پہلے رانڈ میں ملتان سلطانز نے رومان رئیس اور آصف آفریدی، لاہور قلندرز نے کامران غلام، عمید آصف کو کراچی کنگز اور سلمان ارشاد کو پشاور زلمی اور محمد اخلاق کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے حاصل کیا۔سلور کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے مزید انتخاب کرتے ہوئے انور علی کا انتخاب کیا، یونائیٹڈ نے ریس ٹوپلی، کراچی کنگز نے ٹام ابیل، لاہور قلندرز نے ڈین فاکس کرافٹ کا انتخاب کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل اور اسلام یونائیٹڈ نے دانش عزیز کو سلور کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔

اسی طرح سلور کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سہیل تنویر، کراچی کنگز نے روہیل نذیر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظفر گوہر، پشاور زلمی نے ارشد اقبال، ملتان سلطانز نے روومین پاول، کراچی کنگز نے محمد عمران، پشاور زلمی نے ثمین گل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بین ڈکٹ، ملتان سلطانز نے عمران خان سینئر کو ٹیم کا حصہ بنایا۔سلور کیٹیگری میں پشاور زلمی نے کامران اکمل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے وائلڈ کارڈ کے ذریعے خرم شہزاد کے ساتھ ساتھ نوین الحق کا انتخاب کیا۔

ایمرجنگ کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے زمان خان، ملتان سلطانز نے عباس آفریدی، کراچی کنگز نے فیصل اکرم اور قاسم اکرم، پشاور زلمی نے سراج الدین، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مبشر خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عبدالواحد بنگلزئی کو ٹیم کا حصہ بنایا۔ایمرجنگ کھلاڑیوں کے دوسرے مرحلے میں ملتان سلطانز نے عامر عظمت، پشاور زلمی نے محمد عامر خان، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ذیشان ضمیر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اشعر قریشی، لاہور قلندرز نے معاذ خان کو ٹیم کا حصہ بنایا۔سپلیمنٹری کیٹیگری کے پہلے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نور احمد، کراچی کنگز نے طلحہ احسن، ملتان سلطانز نے بلیسنگ مزربانی، پشاور زلمی نے بین کٹنگ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے رحمن اللہ گرباز اور لاہور قلندرز نے سمیت پٹیل کو منتخب کیا۔سپلیمنٹری کیٹیگری کے دوسرے رانڈ میں پشاور زلمی نے محمد حارث، اسلام آباد یونائیٹڈ نے اطہر محمود، کراچی کنگز نے روماریو شیفرڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احسن علی، ملتان سلطانز نے احسان اللہ اور لاہور قلندرز نے فریدون محمود کا انتخاب کیا۔سپلیمنٹری کیٹیگری کے اختتام کے ساتھ ہی ڈرافٹنگ کا عمل بھی مکمل ہو گیا۔