اپوزیشن پاکستا ن کے عوام کا اعتماد کھو چکی ہے،پرویز خٹک


نوشہرہ (صباح نیوز)وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن پاکستا ن  کے عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔احتجاج اور لانگ مارچ کا ہوا چھوڑ کر پی ڈی ایم عوام کو بیوقوف بنارہی ہے۔

عمران خان کی پالیسوں کا ثمر مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کریں گئی۔

کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گئے۔

ملک کے وسائل لوٹے گئے ملک کا خزانہ لوٹ کر ملک کو مقروض بنایا گیا ۔عمران خان عوام کو رئلیف دینے کے لیے کمبر بستہ ہے میڈیا تنقید برائے اصلاح کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے نوشہرہ میں مختلف وفود اور میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے الزامات پر عوام کان نہ دھرے 19دسمبر کو تحریک انصاف کی کامیابی کا سورج طلوع ہوگا۔عوام کی خدمت ہماری سیاست کا نصب العین ہے۔