کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی کی ہدایت پر مولاناہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین پر جھوٹے مقدمات ،تشدد،گرفتاری کے خلاف ،حق دوتحریک سے اظہاریکجہتی اور مولانا ودیگرقائدین کی رہائی کیلئے صوبہ بھر میں احتجاج کیا گیا.
اس سلسلے میں ژوب،لورالائی ،نوشکی،مستونگ ،نصیرآباد،ڈیرہ مرادجمالی ،جعفرآباد،ڈیرہ اللہ یار،اوستہ محمد،پشین ،بولان ، ڈھاڈر،چمن سمیت مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیاں ،جلسے ،مظاہرے کیے گیے مظاہرین نے حکومت بلوچستان کے خلاف شدید نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اوران کے ساتھیوں کو فوری رہامقدمات ختم اور بلوچستان کو معاشی آئینی قانونی دے دیں ۔انہوں نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی بھی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے حکومت ومسلم ممالک سے سویڈن ودیگرقرآن پاک ونبی پاک ۖ کی شان میں گستاخی کرنے والے ممالک سے بائیکاٹ سفیروں کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا صوبہ بھر میں احتجاجی تقاریب سے جماعت اسلامی کے صوبائی وضلعی رہنما وقائدین بشیراحمدماندائی ،حافظ مطیع الرحمان ،حافظ خالد الرحمان شاہوانی ، محمد امین بگٹی ،عبدالمجید زہری ،خاوند بخش مینگل ،مفتی منور حسن ،زاہداوتمانخیل ،ثناء اللہ بلوچ ،
ارباب جتوئی نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انصاف وقانون کا دو معیار کیوں رکھاگیا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان حقوق کے حصول کیلئے پرامن جمہوری احتجاج کریں تو سلاخوں کے پیچھے اور حکومتی پارٹیوں کے لوگ رائواقبال جیسے قاتل قتل وغارت گری دہشت گردی کے باوجودآزاد پھر رہے ہومولاناہدایت الرحمان بلوچ اوران کیک ساتھیوں نے کوئی جرم نہیں کیا اس کے باوجودان پر انیس انیس مقدمات بنائے گیے جس کی وجہ سے وہ قید اوربندوسلاخوں کے پیچھے ہیں حکومت فوری طور پر مولاناہدایت الرحمان بلو چ اور ان کے ساتھیوں کو رہا مقدمات ختم اور گوادر وبلوچستان کے مظلوم مجبور عوام کو قانونی آئینی انسانی حقوق دے دیں ۔
بلوچستان کے ہر علاقے میں عوام مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کیساتھ ہے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے مظلوم عوام کے مسائل ،پریشانیوں کیلئے اور بھتہ خوری ،حکومتی وانتظامیہ کی لوٹ مار بدعنوانی اور بھتہ خوری کے خلاف آوازبلند کیا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا احتجاج پرامن جمہوری تھا حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم کیے مگر سال گزرنے کے باوجودعمل درآمد نہیںہوا پھر مولانامجبور ہوئے اور انہی مسائل کے حل مطالبات منوانے کیلئے دوماہ کا پرامن دھرنادیا کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ایک گملے تک نہیں توڑاحکومت نے ایک طرف حق دوتحریک سے مذاکرات شروع کیے اور اسی مذاکرات کے دوران رات کو دھرنے پر حملہ قائدین وکارکنان کو زخمی کیے گرفتاریاں ہوئی ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت دھرنے والوں کوتشددغیر قانونی اقدامات کیلئے مجبور کررہے ہیں لیکن حق دوتحریک اوران کے قائد مولانا ہدایت الرحمان جمہوری پرامن جدوجہد کرکے گوادر وبلوچستان کے مظلوم مجبور عوام کو حقوق دلائیں گے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اہل بلوچستان کیلئے مسیحا ثابت ہواہے اور ثابت ہوگا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بلوچستان کے ہیروبن گیے ہیں حکومت کے ناروااقدامات سے زیرو نہیں بن سکتا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرامن عوام کو تشدد وغیر قانونی اقدامات پر مجبور نہ کیا جائے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین کو فوری رہا مقدمات ختم اور تسلیم شدہ مطالبات مان کر عوام کو بنیادی حقوق دیے جائیں ۔
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے ساتھ وکلاء ،انسانی حقوق تنظیمیں اور انسانیت سے محبت کرنے والے سب کے سب لوگ ہیں بلوچستان کے بلوچ پشتون سمیت ہرزبان بولنے والے مولانا ہدایت الرحمان کیساتھ ہے کیونکہ مولاناہدایت الرحمان وحق دو تحریک مظلوم عوام کیساتھ ہے ۔جعلی مقدمات ،انتقامی کاروائیاں وگرفتاریاں برداشت مسائل کو حل کرنے کے بجائے عوام میں اشتعال حالات خراب کررہے ہیں جومناسب نہیں جماعت اسلامی مولاناہدایت الرحمان بلو چ وحق دو تحریک کیساتھ ہیں اور رہیں گے حکمرانوں کو ہرصورت مظلوم بلوچستان اور خاص کر گوادر کے عوام کو حقوق دینا ہوگا #