مدینہ منورہ (صباح نیوز)وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی اپنے بیٹے کو کندھے پر بٹھا کر مدینہ منورہ میں نعت خوانی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد جہاں ایک اچھے کرکٹر ہیں وہیں وہ بہت اچھے نعت خواں بھی ہیں۔ ماضی میں ان کی مختلف مواقع پر نعت پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہیں ، اس کے علاوہ وہ مختلف ٹی وی چینلز میں بھی نعت خوانی کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔
سرفراز احمد کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ اپنے بیٹے عبداللہ کو کندھے پر بٹھاکر مدینہ منورہ میں چل رہے ہیں اور ان کے لبوں پر نعت رسول مقبول ۖ ہے۔ ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ ناصرف سرفراز احمد بلکہ ان کا بیٹا بھی نعت پھر کرم ہوگیا ۔۔۔ میں مدینے چلاپڑھ رہاہے۔