مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی


سری نگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے ضلع کپواڑہ میں خودکشی کر لی۔

بھارتی فوج کے لانس نائیک شیو کمار نے ضلع کے علاقے بگاٹورا ہندواڑہ میں اپنے کیمپ میں سروس رائفل سے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

اس تازہ واقعے سے جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 561 ہو گئی۔