دو منزلہ نقشے پر پانچ منزلہ بن جاتی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں : سندھ ہائی کورٹ


کراچی (صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ بے ہنگم تعمیرات پر برہم ہوگئی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہر میں جو تعمیرات ہورہی ہیں وہ انتہائی خطرناک ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں بے ہنگم اور خطرناک طریقہ کار تعمیرات، سول انجینئرز سے سرٹیفکیٹ اور  معائنہ کرانے کے شرط کے بارے میں درخواست کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ شہر میں جو تعمیرات ہورہی ہیں وہ انتہائی خطرناک ہیں۔ لیاری میں عمارت بھرنے سے چالیس لوگوں کی جان گئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دہلی کالونی میں 65 گز پر آٹھ منزلہ عمارتیں کھڑی ہیں۔ بہت اہم اشو ہے، فریقین 18 جنوری کو تیاری کرکے آئیں۔ جو معیار ہم دیکھ رہے ہیں وہ انتہائی ناقص ہے۔ نقشہ تو پارٹی کی مرضی سے بن جاتا ہے، دو منزلہ نقشے پر پانچ منزلہ بن جاتی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے 18 جنوری کو فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔