کالعدم جماعت سے مذاکرات ہی مسئلے کا بہترین حل ہیں،شہبازشریف


لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات ہی مسئلے کا بہترین حل ہیں۔

لاہور میں عدالت پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جو کیس نیب نے بنایا وہی ایف آئی اے نے بنا دیا ہے،میرے خلاف جھوٹ پر مبنی کیسز بنائے گئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ حکمران آج تک سیاسی انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کر سکے، انشااللہ، اللہ انصاف کرے گا۔کالعدم تنظیم کے احتجاج کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ مذاکرات ہی بہترین حل ہے، اتنی جانیں ضائع ہوئی ہیں اللہ تعالی پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں قائم رکھے۔