ڈاکٹر شیریں مزاری کا صیہونی وزیر کے مسجدِ اقصی کے احاطے میں داخلے پر پاکستان کی خاموشی پر شدید ردعمل

اسلام آباد(صباح نیوز)مرکزی سینیئر نائب صدر تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری  نے صیہونی وزیر کے مسجدِ اقصی کے احاطے میں داخلے پر پاکستان کی کی خاموشی پر اظہار تشویش کیا ہے بدھ کو متذکرہ معاملہ پر  ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  صیہونی وزیر کے قابلِ مذمت اقدام کی امریکہ تک نے مذمت کی،مگر پاکستان نے صیہونی وزیر کی اس حرکت پر چپ سادھ رکھی ہے۔مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ تبدیلی سرکار کے خفیہ ایجنڈے کا ایک جزو یعنی اسرائیل کوتسلیم کیا جانا،ابھی زندہ ہے، ڈاکٹر شیریں مزاری  نے کہاکہ دفترِخارجہ اور امپورٹڈ وزیر خارجہ کی خاموشی سے سب کچھ عیاں ہے.