اسلام آباد(صباح نیوز)ملک میں گمشدگی کے کیسز میں کمی ریکارڈ ۔ گزشتہ سال لاپتہ افراد کے آٹھ سو ساٹھ کیس رپورٹ ہوئے۔ ایک ہزار ایک سو نو کیسز کو نمٹا دیا گیا۔ لاپتہ افراد کمیشن نے سالانہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن میں اکتوبر دوہزار بائیس میں لاپتہ افراد کے سب سے زیادہ ایک سو اٹھائیس کیسز رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اب تک لاپتہ افراد کے کل نو ہزار ایک سو تیرہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ لاپتہ افراد کی واپسی کی تعداد کمیشن رپورٹ کا حصہ نہیں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال گمشدگی کے ایک ہزار ایک سو نو کیسز نمٹا دیئے گئے ۔ سال دوہزار اکیس میں لاپتہ افراد کے چود سو ساٹھ کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔