کوئٹہ(صباح نیوز)سٹی تھانہ گوادر میں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ترجمان گوادر پولیس کے مطابق مقدمہ نائب تحصیلدار بلیدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے دھرنے کے شرکا کو اشتعال دلایا، سرکاری گاڑیوں پر پتھراو کیا اور لوگوں کو زخمی کیا۔