اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد نہ ہو سکا جماعت اسلامی کا شدید احتجاج

اسلام آباد (صباح نیوز) ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد نہ ہو سکا، جبکہ جماعت اسلامی کے کارکنان اور دیگر شہری بڑی تعداد میں صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ چکے تھے، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے ضلع بھر کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور کارکنان و شہریوں سے ملاقات کی، جماعت اسلامی کے کار کنان اور شہریوں نے الیکشن کمیشن کے عملے کی عدم مو جو دگی اور پولنگ اسٹیشن بند ہو نے پر شدید احتجاج کیا اورپولنگ اسٹیشن کے باہر دھرنے دیے،

اس موقع پر میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رند ھاوا نے کہا الیکشن کمیشن کو عدالت کے فیصلے پر عمل کر تے ہو ئے ہر صورت آج الیکشن کروانے چاہیے تھے مگر حکو مت اور الیکشن کمیشن نے ٹال مٹول سے کام لیتے ہو ئے اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو اُن کے آئینی اور جمہوری حق سے محروم کر دیا ہے ، جماعت اسلامی اس غیر آئینی اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کر ے گی ،

انھوں نے کہا اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج ارباب طاہر نے کل تاریخی فیصلہ دیا،جماعت اسلامی عدالت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کر تی ہے، عدالتی فیصلہ جماعت اسلامی کی آئینی اور جمہوری جدوجہد کا کی فتح ہے،جس کے نتیجے میں آج اسلام آباد کا کوئی پولنگ اسٹیشن ایسانہیں تھا جہاں شہری جماعت اسلامی کے جھنڈے اُٹھائے ووٹ ڈالنے نہ نکلے ہوں ، جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہاپی ڈی ایم حکو مت نے اسلام آباد کے لاکھوں عوام کے حق پر ڈاکہ مارا ہے ۔یہ سارا عمل بد نیتی پر مبنی تھا،ہم پی ڈی ایم کی حکو مت کوبھاگنے نہیں دیں گے، حکو مت کو اس الیکشن میں اپنی شکست نظر آرہی تھی، بلد یاتی انتخابات کو جمہوریت کی نر سری کہا جاتا ہے مگر پی ڈی ایم حکو مت نے بلد یاتی انتخابات ملتوی کروا کر جمہوریت کا قتل اور قانون سے کھلواڑ کیا ہے، انھوں نے کہایہ حکومت 27 کلو میٹر کے اندر بلدیاتی الیکشن کرانے میں ناکام رہی، یہ ملک میں قومی الیکشن کیسے کروائیں گے ، آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا مذاق بن چکاہے ۔