کراچی(صباح نیوز)کراچی ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے دن کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 72رنز بنالئے ہیں جب کہ اب بھی قومی ٹیم کو 102 رنز کے خسارے کاسامنا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا مقابلہ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے۔
کیویز بلے بازوں نے پاکستان کی ناصرف برتری ختم کردی بلکہ اب برتری بھی بڑھانی شروع کی اور 612 رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔ پاکستان نے 174 رنز کے خسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگز شروع کی ہے۔ پاکستان نے دن کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 72رنز بنالئے ہیں جب کہ اب بھی قومی ٹیم کو 102 رنز کے خسارے کاسامنا ہے۔ پاکستان نے 174 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ عبداللہ شفیق اور امام الحق اس خسارے کو پورا کرنے میدان میں اترے۔ 47 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری،
عبداللہ شفیق دوسری اننگز میں بھی قابل ذکر بلے بازی نہ کرسکے، وہ صرف 17 رنز ہی بناسکے۔ امام الحق کا ساتھ نبھانے شان مسعود کریز پر آئے لیکن 71 رنز پر وہ بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 10رنز ہی بنائے۔ میچ کے اختتام کے باعث نعمان علی کو نائٹ واچ مین کے طور پر میدان میں اتارا گیا۔ پاکستان نے دن کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 72رنز بنالئے ہیں جب کہ اب بھی قومی ٹیم کو 102 رنز کے خسارے کاسامنا ہے۔ نیوزی لینڈ نے چوتھے دن اپنی پہلی اننگزکا دوبارہ آغاز کیا تو اس کا اسکور 6 وکتوں کے نقصان پر 440 رنز تھا۔
کین ولیمسن اور اش سدھی نے 2 رنز کی برتری کے ساتھ پاکستان کے خلاف دوبارہ بیٹنگ شروع کی۔ کین ولیمسن اور اش سدھی نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 159 رنز کا اضافہ کیا۔ 595 رنز ابرار احمد نے یہ پارٹنر شپ سدھی کی وکٹ لے کر توڑی، سدھی 62 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔596 رنز پر نیوزی لینڈ ک آٹھویں اور 597 رنز پر نویں وکٹ گری۔ کین ولیمسن نے سب سے آخری کھلاڑی اعجاز پٹیل کے ساتھ مل کر اسکور کو 612 رنز تک پہنچایا۔ کین ولیمسن کی ٹیسٹ کیرئیر میں پہلی ڈبل سنچری مکمل ہوتے ہی نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز ڈکلیئر کردی۔
ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن شروع ہوا تو نیوزی لینڈ نے پاکستان کے 438 کے جواب میں 165 رنز سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔ پاکستانی بولرز نے پورے دن کیویز کی بیٹنگ لائن کو آئوٹ کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اس کے باوجود وہ صرف 6 کھلاڑی ہی آئوٹ کرسکے۔ دن کے اختام تک نیوزی لینڈ نے ٹام لیتھم اور کین ولیمسن کی سنیچریوں کی بدولت اسکور کو 440 پر پہنچا دیا۔ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان 438 رنز بناکر آٹ ہوگئی تھی۔ دوسرے دن کھیل کی سب سے خاص بات آغا سلمان کی ٹیل اینڈرز کے تعاون سے بنائی گئی سینچری تھی۔
جواب میں نیوزی لینڈ نے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 165 رنز بنائے تھے۔ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھانے کے وقفے سے پہلے ہی پاکستان کے 4 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے تھے، اس موقع پر 4 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سرفراز احمد نے بابراعظم کے ہمراہ 196 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ پانچویں وکٹ پر شاندار شراکت داری کے باعث پاکستان نے 5 وکٹوں پر 317 رنز بنائے تھے۔ جن میں بابر اعظم کے 161 اور سرفراز کے 86 رنز شامل تھے۔