کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ گوادر حالات کی بہتری ،دھرنے مطالبات تسلیم کرنے کے حوالے سے بااختیار لوگ سیاسی طریقے سے جلد ازجلدبامقصدمذاکرات کریں بات چیت کے بجائے فورسزکے ہزاروں سپاہیوں کو گوادر بلاکرتشدد،شیلنگ وطاقت کا استعمال کرکے حالات خراب کیے گئے، مولانا ہدایت الرحمان بلو چ کو کچھ ہواتو ذمہ دارحکومت وبااختیار طبقات ہوں گے مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی گرفتاری یاتشدد سے بلوچستا ن حالات مزیدخراب ہوں گے ۔گوادر میں نیٹ ورک ونظام زند گی جام کرکے کس کی خدمت ہورہی ہے ۔مولانا ہدایت الرحمان اورحق دو تحریک کیساتھ بلوچستان سمیت ملک بھر کے باشعور عوام ہیں آج بھی سی پیک روڈ،لسبیلہ کوسٹل ہائی وے سمیت بلوچستان کے مین شاہراہیں بند اورپسنی ،کوئٹہ ،خضدار،مستونگ ،نوشکی ،اوتھل ،تھل ،اورماڑھ وبلوچستان بھر کے عوام سراپا احتجاج ہیں میڈیا حکومتی دبائو میں آکر گوادر کا یک طرفہ کوریج وغلط پروپیگنڈ ہ پیش کر رہا ہے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں نائب امراء ڈاکٹرعطاء الرحمان ،زاہدا ختر بلوچ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مرتضیٰ خان کاکڑ،مولاناخلیل الرحمان شاہوانی ،،سیدنورالحق ایڈوکیٹ ،کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری پروفیسر سلطان محمدکاکڑ،سید امان اللہ شادیزئی ، سلطان محمد محنتی ،عبدالولی خان شاکرنے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گوادر حالات میں حکومتی بے حسی ،بااختیار طبقات کی جانب سے بامقصدمذاکرات کے بجائے طاقت وتشددکے استعمال کے خلاف ملک بھروبلوچستان کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائیگا۔اجلاس میں گوادرصورتحال ،مذاکرات ،ملاقاتوں ومنظم احتجاج کے حوالے سے کمیٹی قائم کی گئی ۔اجلاس میں گوادر کی موجودہ صورتحال ، حکومتی ،میڈیاقومی جماعتوں اور بلوچستان کی پارٹیوں کی مجرمانہ خاموشی وغفلت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیاگیا ذمہ داران نے کہاکہ مولاناہدایت الرحمان کیساتھ بلوچستان کے ہر علاقے کے عوام نوجوان اورمائیں بہنیں ہیں عوامی حمایت سے حق دو تحریک کو تشدد پر لانے کی حکومتی سازش ناکام بنائیں گے ۔
میڈیا میں حق دوتحریک اورمولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو بدنام نہ کیا جائے ۔رات کی تاریکی میں دھرنے پر حملہ کرکے گاڑیوں ودھرناکیمپ جلاکرمظاہرین کو تشددپراُگسایاگیا اور تحریک کو سبوتاژکرنے کی سازش کی گئی ۔جماعت اسلامی وحق دو تحریک دھرنے مطالبات وگوادر حالات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرناچاہتے ہیں جماعت اسلامی سینٹ واسمبلیوں میں گوادر میں تشدد،ظلم وجبر اور طاقت کے استعمال کے خلاف ومظلوم عوام کے حق میں بھر پور آوازاُٹھائیگی ۔ قومی میڈیاگوادر وبلوچستان حالات کے حوالے سے ذمہ دارانہ ومثبت کوریج کریں قومی میڈیا کیساتھ قومی جماعتوں اوربلوچستان کی پارٹیوں کو بھی گوادر کے مظلوم عوام کی آوازبنناچاہیے