ڈاکٹر نعمان کے والدلیفٹیننٹ جنرل(ر) حامد نیاز انتقال کرگئے


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان ٹیلی وژن اسپورٹس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نعمان نیاز کے والدلیفٹیننٹ جنرل(ر) حامد نیاز انتقال کرگئے۔ڈاکٹر نعمان نیاز نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کی یادگار تصاویر شیئر کیں۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصاویر میں نعمان نیاز نے کہا کہ میرے والد لیفٹیننٹ جنرل(ر) حامد نیاز86سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔نعمان نیاز نے کہا کہ میرے والد ناصرف ایک باپ بلکہ دیانتداری اور دیانت کے اعتبار سے اعلی ترین اور ایک حقیقی انسان تھے۔انہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ وہ ہمیں چھوڑ گئے ہیں۔

اس سے قبل نعمان نیاز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں گھر واپسی کی پرواز میں سوار ہونے کا انتظار کر رہا ہوں، میرے والد، دوست اور ایک ایسا شخص جس نے میری بدحالی سے گزرنے میں میری مدد کی وہ وینٹی لیٹر پر ہے۔نعمان نیاز نے کہا تھا کہ میں مضبوط نہیں ہوں، میں ایک کمزور گمراہ انسان ہوں، میں آپ کی دعائوں کا طلبگار ہوں۔