کراچی ( صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے گنے کی فی من قیمت 250 روپے مقرر کرنے کے خلاف جاری حکم امتناعی میں توسیع کردی ۔
سندھ ہائی کورٹ میں سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں گنے کی فی من قیمت 250 روپے مقرر کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے فریقین کی رضا مندی سے مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی ،درخواست میں موقف دیا کہ سندھ حکومت نے چار نومبر کو گنے کی فی من قیمت 250 روپے مقرر کرنے کا نوٹفیکشن جاری کیا تھا۔
کین کمشنر نے کہا ہے کہ اگر 250 روپے سے کم خریداری کی شکایت موصول ہوئی تو کارروائی کی جائے گی،پنجاب میں گنے کی فی من قیمت 225 مقرر کی گئی ہے،سندھ میں گنے کی فی من قیمت سب سے زیادہ مقرر کی گئی ہے،عدالت نے گنے کی فی من قیمت 250 روپے مقرر کرنے کے کے خلاف جاری حکم امتناعی توسیع کردی ،عدالت نے فریقین کی رضا مندی سے مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی ۔