پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے کراچی میں شروع ہوگا

کراچی(صباح نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز  کیلئے  ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ قومی کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساتھی نے نیشنل بینک ایرینا اسٹیڈیم میں  ٹرافی کی رونمائی کی۔  دونوں ٹیموں کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی،  پہلا ٹیسٹ آج بروز  پیر سے شروع ہوگا جبکہ 2 دونوں ٹیسٹ میچ کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل ایک ٹیسٹ میچ ملتان میں ہونا تھا لیکن پھر دونوں ملکوں کی ٹیموں کے  بورڈ کے باہمی مشاورت کے بعد اب دونوں  ٹیسٹ میچز کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔  پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ ملتان میں موسم کی خراب صورت حال کی وجہ سے کیا گیا، جہاں پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے اور ممکنہ طور پر وہاں پر کھیل کے کئی گھنٹے ضائع ہو سکتے تھے۔ پی سی بی نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ میچ اور ون ڈے میچز ایک ایک دن قبل کروائے جائیں گے، جس کا مطلب ہے کہ دوسرا ٹیسٹ میچ اب 2 جنوری سے شروع ہوگا اور پہلا ون ڈے 9 جنوری، دوسرا 11 اور تیسرا ایک روزہ میچ 13 جنوری کو ہوگا۔

سیریز کے تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کی ٹیم میں  بابر اعظم(کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، آغا سلمان، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود، زاہد محمود شامل ہیں۔ نئے شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں میر حمزہ، شاہنواز دھانی اور  ساجد خان بھی شامل ہیں۔ جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹم ساتھی(کپتان)، مائیکل بریسویل، ٹوم بلن ڈیل، ڈیون کونوے، میٹ ہینری، ٹوم لیتھم، ڈیرل مچل، ہینری نکولس، اعجاز پٹیل، گلین فلپس، ایش سادھی، بلیئر ٹکنر، نیل ویگنر، کین ولیمسن، ول یونگ شامل ہیں۔ امپائرز میں ایکس ہارف (انگلینڈ)اور علیم ڈار(پاکستان) جبکہ ٹی وی امپائر  احسن رضا (پاکستان سے ہونگے اسی طرح میچ ریفری   محمد جاوید ملک ہوں گے جن کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔