بلوچستان کو معاشی حقوق، بدعنوانی کا خاتمہ کرکے لوگوں کے مسائل حل کیے جائیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حق دوتحریک کے مطالبات ایک سال قبل والے وہی پرانے مطالبات ٹرالرمافیازاکاخاتمہ کرکے مچھیروں کو ماہی گیری ،کاروباری حضرات کو کاروبار کرنے دیاجائے سیکورٹی فورسزسیکورٹی کے بجائے بھتہ خوری کرکے عوام کو لوٹتے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔ جمہوری قانونی مطالبات کے باوجودحق دو تحریک ڈیڑھ ماہ سے احتجاج پر مگر حکمران ٹھال مٹول سے کام لیکر مذاکرات وبات چیت سے بھاگ رہے ہیں ۔بلوچستان کو معاشی حقوق ،بدعنوانی کا خاتمہ کرکے لوگوں کے مسائل حل کیے جائیں بدعنوانی ،لاقانونیت ،حکومتی بے حسی کی وجہ سے عوام پریشان دووقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں بدعنوانی ،بھتہ خوری ،بے حسی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے عوام حقوق کے حصول کیلئے اُٹھے ہیں ۔جماعت اسلامی حق دو تحریک کیساتھ اوران کے تمام مطالبات کی ہرسطح پر حمایت کررہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت واپوزیشن میں رسہ کشی محض اقتدار وذاتی مفادات کیلئے ہے انہیں بلوچستان کے مظلوم عوام ،ملک وقوم کی کوئی فکر نہیں ہے قومی جماعتیں قومی میڈیا خاموش غفلت کا شکار ہے مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگی اجیرن اور معیشت کی ابتر صورتحال نے ملک کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے، اہل ودیانتدار قیادت ہی ملک کو موجودہ بحران اور عوام کو مہنگائی سمیت تمام مسائل سے نجات دلاسکتی ہے، جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے جو ملک میں شریعت کے نفاذ کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ موجودہ اے پی ڈی ایم کی 13جماعتی اتحادی بھی سابقہ پی ٹی آئی کے نقش قدم پر چل رہی ہے حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ملکی معیشت کی بہتری اور مہنگائی کے خاتمے سمیت عوام کو رلیف دینے کے بلند بانگ دعوے کئے تھے مگر پی ڈی ایم حکومت نے اپنے دعووں کے برعکس معیشت تباہ اور عوام کا زندہ رہنا مشکل بنادیا ہے آٹا سمیت روزمرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اورمہنگائی نے ملکی تاریخ کا رکارڈ توردیا ہے،حکمرانوں کے اثاثہ جات وبنک بیلنس میں تواضافہ ہورہا ہے مگر عام آدمی دووقت کی روٹی کے لیے بھی سخت پریشان ہے یہ سب کچھ کرپٹ قیادت اورجلے سڑے فرسودہ نظام کا نتیجہ ہے اسلامی نظام دیانت دار قیادت اور بدعنوانی سے نجات میں ملک وقوم کی فلاح اورترقی وخوشحالی ہے