دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور چھٹے نمبرپر


لاہور(صباح نیوز)دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور چھٹے نمبرپر رہا ۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ آلودگی کی شرح 385 ریکارڈ کی گئی جبکہ گلبرگ اورایف سی کالج کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 303 ، کینال روڈ کے اطراف میں 260 اور ماڈل ٹائون میں آلودگی کی شرح 244ریکارڈ کی گئی، شہر کا اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 189ہونے سے شہریوں کی بڑی تعداد کھانسی، نزلہ ،زکام ، گلیاورآنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگی۔

لاہورمیں سموگ کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی طبی ماہرین نے شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سموگ انسانی صحت کو ایسے نقصانات پہنچاتی ہے جو بظاہرفوری طور پر نظر نہیں آتے تاہم سموگ کے باعث پھیپھڑے خراب اور کینسر میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔