لندن(صباح نیوز)مسلم لیگ( ن) کے رہنما ناصر بٹ نے نجی ٹی وی چینل کے خلاف برطانیہ میں ایک لاکھ پاؤنڈ کا ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا،برطانوی عدالت کے جج نے چینل کو نواز شریف اور ناصر بٹ کے خلاف برطانیہ میں بے بنیاد الزامات لگانے سے روک دیا۔برطانوی ہائی کورٹ کے جج ماسٹر ڈیگنل نے چینل کو مقدمے کے اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
ناصر بٹ نے نجی ٹی وی چینل کے خلاف ایک لاکھ پاؤنڈ کا ہتک عزت کا مقدمہ جیتا ہے، ٹی وی چینل نے اپنے دو پروگراموں میں ان پر سنگین الزامات لگائے تھے۔
ہائی کورٹ کے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی رہنما ناصر بٹ کے خلاف مہم سیاسی مخاصمت پر چلائی گئی، ان کو نواز شریف سے قربت اور ارشد ملک کی ویڈیو بنانے پر پی ٹی آئی حکومت، چند اینکرز نے نشانے پر رکھا۔ برطانوی عدالت کے جج نے چینل کو نواز شریف اور ناصر بٹ کے خلاف برطانیہ میں بے بنیاد الزامات لگانے سے روک دیا۔
جج نے کہا کہ خاندان پر حملے اور الزامات کے باعث ناصر بٹ مناسب ہرجانے کا مستحق ہے۔ناصر بٹ نے کہا کہ جھوٹے الزامات لگانے والے بے نقاب ہوئے، یقین تھا فتح سچ کی ہو گی، برطانوی عدالت کا فیصلہ نواز شریف کی بے گناہی کا نیا ثبوت ہے۔