عمران خان کا ایجنڈا ہی ملک میں انتشار پھیلانا ہے،شازیہ مری

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  آئین میں کہاں لکھا ہے کہ اسمبلی میں اکثریت نہیں رہے تو  اسمبلی توڑ دو، عمران خان کا ایجنڈا ہی ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔

وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  آئین میں کہاں لکھا ہے کہ اسمبلی میں اکثریت نہیں رہے تو  اسمبلی توڑ دو ، آئین کے مطابق اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنے کا حق ہے ، عمران خان کا ایجنڈا ہی ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ   عمران ممنوعہ فارن فنڈنگ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،  پی ٹی آئی کے جو ممبران قومی اسمبلی استعفے دینا چاہتے ہیں تو اپنی درخواست کے ساتھ اسپیکر کے پاس پیش ہوں ۔