آصف زرداری نے ممکنہ نئے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کی حمایت کردی

لاہور(صباح نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی تعداد زیادہ ہے اور وزارتِ اعلیٰ ان کا حق ہے۔بدھ کے روز اپنے بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ میرے لیے حمزہ شہباز اوربلاول بھٹو میں کوئی فرق نہیں، حمزہ شہباز  میرے لیے بلاول بھٹوسے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ ارکان کی تعداد زیادہ ہے لہذا پنجاب میں وزارتِ اعلی ان کا حق ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ سابق صدر پنجاب میں وزارت اعلی پیپلزپارٹی کو دلانے کیلئے سرگرم ہیں اور پی پی کے حسن مرتضی سمیت 3 افراد کے نام وزارت اعلی کی دوڑ میں شامل ہیں تاہم اب ان خبروں کی تردید ہوگئی ہے۔دوسری جانب حمزہ شہباز نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز چند روز میں لندن سے واپس آرہے ہیں۔ حمزہ شہباز کو فیملی معاملات حل ہوتے ہی واپس جانے کا کہہ دیاگیا ہے۔