اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنوں میں دہشت گردوں کی کارروائی ناکام بنانے اور ان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب آپریشن سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے۔
ایوانِ صدرکے سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی قیادت اور آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ قوم نے بڑی قربانیاں دے کر ملک کو دہشت گردی سے آزاد کیا ہے، اسی جذبے سے دہشت گردی کی باقیات کو ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا ،قوم ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ، پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج ِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلندی درجات کی دعا کی۔
صدر مملکت نے آپریشن میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔