نیب ترامیم،نواز شریف، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی کو بڑا ریلیف،توشہ خانہ ریفرنس واپس


اسلام آباد(صباح نیوز)توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی جبکہ سابق صدر آصف زرداری کو بڑا ریلیف مل گیا۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا ۔ احتساب عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت جو ریفرنس نیب کو واپس بھیجا اس میں ملزمان پر 11 کروڑ کا الزام تھا جبکہ نیب ترمیم کے بعد 50 کروڑ کے الزام پر نیب کیس بنتا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس متعلقہ فورم کو بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج اصغر علی کی مدت مکمل ہونے پر محمد بشیر نے بطور ایڈمنسٹریٹو جج ریفرنس کی سماعت کی، عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔