اسلام آباد(صبا ح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے کے مطابق ملاقات میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔
علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی، ملاقات میں سینیٹر پروفیسر ساجد میر بھی موجود تھے ،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ۔۔