اسلام آباد(صبا ح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمن سے وزیراعظم ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچپسی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران دونوں سربراہان نے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ دی۔
بعدازاں دونوں سربراہان نے وفود کی سطح پر ملاقات کی۔اس سے قبل تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ تاجکستان کے صدر کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب وزیراعظم ہاس میں منعقد ہوئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے تاجکستان کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ تاجکستان کے صدر نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے ارکان سے انہیں ملوایا