وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے لیبیا کے ایوان نمائندگان کے وفد کی ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے لیبیا کے ایوان نمائندگان کے فرسٹ ڈپٹی سپیکر فوزی الطاہر اور 12 رکنی وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بشمول سیاسی، دفاعی، تجارتی اور ہنر مند افرادی قوت کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر مملکت نے لیبیا کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لئے حمایت کا اظہار کیا۔