لیبیا اور پاکستان کے تعلقات کسی سی ڈھکے چھپے نہیں ، محمدصادق سنجرانی


اسلام آباد(صباح نیوزچیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا ہے کہ لیبیا اور پاکستان کے تعلقات کسی سی ڈھکے چھپے نہیں ہیں،پاکستان میں افرادی قوت کی کمی نہیں ہے اور لیبیا کو اس سے استفادہ کرنا چاہیے،دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، تعلیمی اور دفاعی سطح پر تعاون کو مزید تقویت دی جا سکتی ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبیا کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر فاوزی الطاہر النویری کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ چئیرمین سینیٹ نے پارلیمنٹ ہاس میں اعلی حکام کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، پارلیمانی و تجارتی سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ لیبیا اور پاکستان کے تعلقات کسی سی ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ لیبیا کے لوگ بڑے دل والے ہیں۔ پاکستانی قوم لیبیا کے صدر کے دورہِ پاکستان کی منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور لیبیا کے مابین سرکاری اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر بغیر ویزا سفر کی سہولت کے معائدے پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔ پاکستان میں افرادی قوت کی کمی نہیں ہے اور لیبیا کو اس سے استفادہ کرنا چائیے۔لیبیا پاکستان کے مابین ادارہ جاتی معاونت روابط کو مزید مستحکم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔  چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، تعلیمی اور دفاعی سطح پر تعاون کو مزید تقویت دی جا سکتی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اعلی سطح وفد کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے دائرہ کار کو وسعت ملے گی، امید ہے یہ دورہ عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے میں اہم پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

صادق سنجرانی نے کہاکہ پاکستان اور لیبیا کے مابین بہترین معاشی تعلقات سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی اور پارلیمانی روابط کے فروغ سے علاقائی ترقی میں بھی نمایاں پیش رفت ہوگی۔ پاکستان اور لیبیاکے درمیان برادرانہ تعلقات باہمی اقدار اور مشترکہ اقتصادی مفادات پر مبنی ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نیدونوں ممالک کے درمیان ماضی میں اعلی سطحی وفود کے تبادلوں کا بھی ذکر کیا ۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمانی تعلقات کے فروغ سے معاشی اور اقتصادی شعبوں میں معاونت اور رابطہ کاری کو تقویت ملے گی، پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ رابطہ کاری کے فروغ کو مزید مستحکم کرنے کے سلسلے میں کوشاں ہے،پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے لک افریقہ پالیسی پر کارفرما ہے۔ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر فاوزی الطاہر النویری نے کہاکہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔لیبیا کی عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر فاوزی الطاہر النویری نے چیئرمین سینیٹ کو لیبیا کے دورے کی دعوت بھی دی۔ ڈپٹی اسپیکر فاوزی الطاہر النویری نے کہاکہ لیبیا اور پاکستان دونوں قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں۔ قدرتی وسائل کا بہتر استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دورہ کر کے دلی خوشی ہوئی، لیبیا، پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں ۔۔