پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس کی جانب سے تعاون اور حمایت پرمشکور ہیں، شہباز شریف


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس کی جانب سے تعاون اور حمایت پر مشکور ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ رات بل گیٹس سے ٹیلیفون پر بات ہوئی، جس میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے گفتگو کی۔

وزیراعظم نے بتایا کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن کے ساتھ کام جاری رکھے گی، پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس کی جانب سے تعاون اور حمایت پر مشکور ہیں۔