وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر سے یونیورسٹی آف آکسفورڈ برطانیہ کے وفد کی ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر سے یونیورسٹی آف آکسفورڈ برطانیہ کے ایک وفد نے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں اکیڈمک ڈپلومیسی اور آکسفورڈ میں پاکستانی طلبا اور ماہرین تعلیم کے لیے دروازے کھولنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر مملکت نے آکسفورڈ کے پاکستان پروگرام کو سراہا اور فارن سروسز اکیڈمی کے ساتھ ممکنہ تعاون کا جائزہ لیا ۔۔