اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 26 دسمبر سے31 دسمبر تک بند رہیں گے۔فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کو اسٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف دستیاب رہے گا۔