پاکستان میں موٹر ویز کی تعمیر کا سہرا قائد محمد نواز شریف کو جاتا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں موٹر ویز کی تعمیر کا سہرا قائد محمد نواز شریف کو جاتا ہے،سکھر حیدرآباد موٹر وے کا سنگ بنیاد پاکستانیوں کے ساتھ نواز شریف کے ایک اور عہد کی پاسداری ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے اپنے پاکستانیوں کے ساتھ عہد کی پاسداری کرتیہوئے306 کلومیٹرطویل سکھر-حیدر آباد موٹرویکاسنگِ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، بلاشبہ پاکستان میں موٹرویز کی تعمیر کا سہرا صرف اور صرف قائد میاں محمد نواز شریف کو ہی جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکھر حیدر آباد موٹروے 30 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوکر پشاور تاکراچی،پاکستان کیتمام بڑیشہروں کو منسلک کر دے گی اور اس سے روزگار کے تقریبا 25 ہزار نئے مواقع پیدا ہونگے، ماضی میں موٹرویز اور دیگر میگا پراجیکٹس کی تعمیر کے ناقد آج ان منصوبوں کے معترف ہیں ۔۔